سینیٹ میں سگریٹ تقسیم ہونے کا معاملہ، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، بیشتر سینیٹرز شریک جرم قرار پا گئے کیونکہ۔۔۔

سینیٹ میں سگریٹ تقسیم ہونے کا معاملہ، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، بیشتر سینیٹرز ...
سینیٹ میں سگریٹ تقسیم ہونے کا معاملہ، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، بیشتر سینیٹرز شریک جرم قرار پا گئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گزشتہ ہفتے سینیٹرز میں تقسیم کیے گئے سینیٹ ہاﺅس نامی سگریٹ پاکٹس نے بہت سے سوالات پیدا کردیئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پہلا سوال جو سب کے ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ کیا سینیٹ نے سگریٹیں بنانا شروع کردیا ہے؟ تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ سگریٹ پیکٹس ایک سینیٹر نے تیار کیے تھے جو کہ مقامی سگریٹ مینوفیکچرر ہیں۔ ان سگریٹ پیکٹس پر صحت سے متعلق کوئی ہدایات نہیں دی گئیں، جب کہ اس پیکٹ میں اوپر حکومت پاکستان کی علامت اور نیچے سینیٹ ہاﺅس تحریر کیا ہوا تھا،جو کہ سراسر قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پرنٹنگ آرڈیننس کے سیکشن 5 کے تحت آرڈیننس کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی کرنے والے کو دوسال تک کی سزا یا دس ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سینیٹر نے سگریٹ پیکٹس پر صحت سے متعلق ہدایات شائع نا کرکے قانون کی خلاف ورزی کی، جب کہ دیگر سینیٹرز کو بھی یہ پیکٹس دے کر اپنے ساتھ اس جرم میں شامل کیا۔