CreatorsOne Fitness',کے آغاز کا اعلان
اسلام آباد ( پ ر ) اس خطے کے سب سے بڑے یو ٹیوب MCN ّ (ملٹی چینل نیٹ ورک) ڈاٹ ریپبلک میڈیا نے اپنے ٹیلنٹ پارٹنر Alchemists کے اشتراک سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے فٹنس پلیٹ فارم 'CreatorsOne Fitness',کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں جہاں گزشتہ چند ماہ سے ملک کے لوگوں کیلئے صحت اور ٖفٹنس کے شعبہ میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں، ڈیجیٹل فٹنس کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔گوگل کی مئی کی رپورٹ کے مطابق"ہیلتھ کلب"کی تلاش کے خواہشمندوں کی تعداد 1.5x بڑھ گئی ہے اور "فٹنس کلاسز"کی طلب 189% تک بڑھ چکی ہے۔ اس کے علاوہ "gym at home" کی تلاش میں بھی 125% اٖضافہ ہوگیا ہے اور "home workouts" ڈھونڈنے والوں کی تعداد 80% زیادہ ہوگئی ہے۔ ایسے میں C1 Fitness کے پلیٹ فارم پر سب کچھ ایک جگہ موجود ہے جو ٖفٹنس، غذائیت اور پاکستانی ناظرین کی بہتر صحت کے مستقبل کے نئے انداز کا نمونہ ہے اور یہ پاکستان کے بہترین فٹنس کے رہنما اور پرجوش افراد کی قیادت میں قائم کیا گیا ہے۔یہ پلیٹ فارم ایک انتہائی باسہولت ڈیجیٹل سہولت ہے جو پاکستان کے صف اول کے تخلیق کاروں اور ماہرین کو اپنے ناظرین کو اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعہ ان کی صحت اور فٹنس کے اہداف کے حصول میں مدد کرتا ہے۔ اس میں ناظرین کو ایک منفرد اور بامقصد فٹنس اور غذائیت سے متعلق مواد مہیا ہوگا۔اس کے ٹیزرز کا پہلا سیٹ آفیشیل یو ٹیوب چینل پر ریلیز ہوچکا ہے۔
ور اس کے باقاعدہ آغاز کا اعلان پہلی ویڈیو یکم جولائی کو ریلیز کے لئے تیار ہے۔