نیہا ککڑ کنسرٹ میں دیر سے کیوں پہنچی تھیں؟ بھائی نے حقیقت بتا دی

ممبئی (آئی این پی) بھارتی گلوکار اور نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اپنی بہن کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے‘ کنسرٹ میں دیر سے آنے کی حقیقت بتا دی۔
نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں دیر سے پہنچنے پر حاضرین کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اسٹیج پر رو پڑیں تھیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم اب گلوکارہ کے بھائی ٹونی ککڑ نے انسٹاگرام پوسٹ پر گلوکارہ کے دیر سے آنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ اگر کسی کو مناسب انتظامات کے بغیر شہر میں مدعو کیا جائے تو کس پر الزام لگایا جانا چاہیے؟
ٹونی ککڑ نے بتایا کہ نیہا ککڑ کی کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ ایونٹ آرگنائزر کی بدانتظامی تھی جس کا نتیجہ ان کی بہن کو بھگتنا پڑگیا۔