پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام، اراکین اسمبلی و اہم شخصیات کی شرکت 

پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام، اراکین ...
پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام، اراکین اسمبلی و اہم شخصیات کی شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سلطان باجوہ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، صوبائی وزراء، اعلیٰ افسران، سیاسی رہنما، کاروباری و سماجی شخصیات اور صوبائی اسمبلی کے 100سے زائد ممبرز نے شرکت کی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، وزیر قانون صہیب بھرتھ، وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ، وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ، وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے شرکت کی،چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا ارشد، چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان ،پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ ساجد ظفر ڈال سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب ،ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد،آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان، اور ڈی جی واسا طیب فرید اور ڈپٹی سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ حافظ کریم داد شریک تھے۔افطار ڈنر میں ملکی ترقی و استحکام ،موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔