پشاورسے کالعدم داعش کے 4 سہولتکار گرفتار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورسے کالعدم داعش کے 4 سہولتکار گرفتارکرلیے گئے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 10 وارداتوں میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کے 4 سہولت کار گرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم داعش کے 4 سہولت کاروں کو سیفن چوک بڈھ بیڑ سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 10 وارداتوں میں ملوث تھے۔