انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان پر مٹی کا تودا گرگیا، 15 افراد جاں بحق
جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان پر مٹی کا تودا گرنےسے22افراد دب گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ مغربی صوبے سماٹرا میں شدید بارشوں کے بعد پیش آیا۔ تودا گرنے کےوقت وہاں 22 سے زائد افراد سونے کی تلاش میں مصروف تھے۔امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 15 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ اب بھی 7 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں کو روکنا پڑاہے۔غیر قانونی کان ہونے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھیں۔معدنی وسائل سے مالا مال انڈونیشیا میں ایسی کئی غیر قانونی کانیں موجود ہیں جو دور دراز علاقوں میں ہونے کی وجہ سے حکام کی نظروں سے اوجھل ہیں۔