اسرائیل انسانی حقوق کی سنگین ماپالی کر رہا ہے:مفتی اعظم غزہ

اسرائیل انسانی حقوق کی سنگین ماپالی کر رہا ہے:مفتی اعظم غزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور (سٹی رپورٹر) غزہ  پر اسرائیلی  جارجیت کے 200 دن مکمل ہونے پرالحمراء ہال لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے حرمت اقصیٰ کنونشن سے علماء مشائخ اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کر رہا ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے، مسلم حکمران متحد ہوکر اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی کردار ادا کریں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی اسلامی کانفرنس لاہور میں منعقد کی جائے۔ اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ، غزہ کے محصورین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر امداد پہنچائی جائے ان خیالات کا اظہار مفتی اعظم غزہ ڈاکٹر محمود یوسف الشوبکی، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، مرکزی رہنما پروفیسر سیف اللہ خالد، چیئرمین علماء مشائخ  قاری محمد یعقوب شیخ، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، چیئرمین قرآن و سنت موومنٹ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، امیر جماعت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی، مدیر جامعہ الدعوہ اسلامیہ مفتی عبدالرحمن عابد، صدر لاہور ڈویژن چوہدری محمد سرور اور جنرل سیکرٹری لاہور انجینئر حارث ڈار سمیت دیگر قائدین نے کیا۔ حرمت اقصیٰ کنونشن کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ بھی پیش کیا گیا، جس میں اسرائیلی مظالم کی مذمت، حماس کی مزاحمت کو خراج عقیدت اور غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ مفتی اعظم غزہ ڈاکٹر محمود یوسف الشوبکی نے حرمت اقصی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف زمین کا نہیں یہ دراصل بیت المقدس کا مسئلہ ہے۔ فلسطین کا مسئلہ مسجد اقصی سے وابستہ ہے۔