روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بدھ کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ ڈیمانڈ سپلائی یکساں ہونے سے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر ایک موقع پر 07پیسے کی کمی سے 278روپے 25پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن واجب الادا 9ارب ڈالر کے قرضے تاحال رول اوور نہ ہونے، بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 278روپے 47پیسے کی سطح پر آگئی۔تاہم اختتامی لمحات میں موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کیے جانے، آوٹ لک مستحکم سے مثبت ہونے اور طلب ورسد کے درمیان فرق گھٹنے کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 13پیسے کے اضافے سے 278روپے 45پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید :

بزنس -