بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن اور زرعی میلے کا افتتاح

   بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن اور زرعی میلے کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈہرکی (نامہ نگار ) وزیر زراعت سردار محمد بخش مہرنے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن اور زرعی میلے کا افتتاح کردیا ۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے گھوٹکی/سرحد میں نئی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا بھی افتتاح کردیا ۔سندھ حکومت نے گھوٹکی میں زرعی یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اس موقع پر تقریب میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی،ڈی جی ریسرچ مظہر کیریو،ڈی جی منیر جمانی، ندیم شاہ،پی ڈی لیاقت بھٹواور دیگر موجود تھے۔میرپور ماتھیلو میں ایک روزہ لگائے گئے زرعی میلے میں 30 سے زائد زرعی اسٹال لگائے گئے ہیں، وزیر زراعت (بقیہ نمبر2صفحہ7پر )

 سندھ حکومت نے کہا کہ ہاریوں کی رجسٹریشن کے لئے نئی جدید ویب سائٹ اور ایپ تیار کرلی ہے اب 15 لاکھ ہاری خود بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کرسکیں گے۔محکمہ زراعت اور روینیو کے افسران کے پاس اب نہیں جائیں گے وہ اپنے دستاویزات کے ساتھ ویب سائٹ .benazirharicard.gos.pk)پر رجسٹریشن کرسکیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو کراپ انشورنس، بغیر انٹریسٹ کےقرضہ،زرعی آفات کی صورت میں مختلف مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔سندھ حکومت تقریبا 4 لاکھ کسانوں کوسال 2022ع کے سیلاب متاثرین کو 19 ارب روپے کی امداد فراہم کر چکی ہے۔گھوٹکی کے علاقہ سرحد ریسرچ سینٹر میں کپاس اور گنے کی نئی ورائٹیز تیار کی جائیں گی، اور اس کی پیداوار ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔