سردارتنویر الیاس کاایک روزہ دورہ پلندری ، پی ٹی آئی کارکنان  نے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں

سردارتنویر الیاس کاایک روزہ دورہ پلندری ، پی ٹی آئی کارکنان  نے استقبال کی ...
سردارتنویر الیاس کاایک روزہ دورہ پلندری ، پی ٹی آئی کارکنان  نے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پلندری(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف(پی ٹی آئی)آزادکشمیر کےصدراورسنیئروزیرسردارتنویر الیاس خان ہفتے کےروز ایک روزہ مختصر دورےپر پلندری پہنچیں گے جہاں وہ دن ایک بجے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سدھنوتی سے  خطاب کریں گے ،اس موقع پر وہ سابق صدر آزاد جموں و کشمیر  کرنل شیر احمد خان کے مزار پر بھی حاضری دینگے،دورے کے دوران وہ پی ٹی آئی ضلع سدھنوتی کے کارکنان سے بھی ملاقات کریں گے.

تفصیلات کےمطابق سردارتنویرالیاس خان کےدورہ پلندری کےموقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سےشانداراستقبال  کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،اس سلسلے میں کارکنوں میں جوش وخروش پایا جاتا ہے،آزاد پتن سے پلندری شہرتک مرکزی شاہراہ پر بڑے بڑے بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں  جبکہ پلندری شہر کو خوبصورت جھنڈیوں اور استقبالی گیٹ لگا کر سجا دیا گیا ہے،سردار تنویر الیاس کو ایک بڑے جلوس میں آزاد پتن سے پلندری  لایا جائے گاجس میں درجنوں گاڑیاں اور موٹر سا ئیکل شامل ہونگے۔

یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار پلندری آرہے ہیں، یہ دورہ وہ پاکستان تحریک انصاف آزادجموں کشمیر کے مرکزی رہنما سردار عتیق سخاوت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ قبل ازیں سردار تنویر الیاس خان نے صدر پی ٹی آئی بننے کے بعد آزادکشمیر میں بھرپور ایکٹیویٹی کی، ضلع نیلم ویلی، مظفرآباد باغ میں تاریخ ساز جلسوں سے خطاب کیا جبکہ ان کے آبائی حلقہ ایل اے 22پونچھ پانچ میں شاندار استقبال ہوا. پی ٹی آئی آزادکشمیر ضلع سدھنوتی کی دعوت پر وہ ہفتے سے پونچھ ڈویژن کے ضلع سدھنوتی میں ایک روزہ مختصر دورہ کریں گے، دورے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے،کارکنان پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی صدر کے مختصر دورے سے پارٹی کو زبردست پذیرائی ملے گی اور صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔