جوہر ٹاؤن: 50سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

جوہر ٹاؤن: 50سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں 50سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ،بتایا گیا ہے کہ جوہرٹاؤن کے رہائشی 50سالہ ندیم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ جانبر نہ ہوتے ہوئے چل بسا۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔پولیس نے بتایا کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے جس کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -