ٹریفک پولیس اہلکاروں کے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
لاہور(کرائم رپورٹر)قربان پولیس لائنز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں گیارہ سو میں ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کرنے والے ٹریفک اہلکاروں کے بچوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سی سی پی او لاہور بی اے ناصر،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ہیڈکوارٹرز شہزادہ سلطان،چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک،ایس پی ٹریفک صدر سردار آصف،ایس پی ٹریفک سٹی آصف صدیق،ڈی ایس پی شہزاد خاں سمیت تمام سرکل افسران،ٹریفک اہلکاروں کے بچوں اور سینئر ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ امتحان میں نمایاں کارکردگی پر ٹریفک وارڈن افتخار کی بیٹی نمرہ امین نے 1073،ٹریفک انسپکٹر امان اللہ کی بیٹی ظہرہ امان نے 1072،ٹریفک کانسٹبل کی بیٹی آمنہ تبسم نے1051ہیڈکانسٹبل کی بیٹی آئرش حسن نے1047محمد آصف کی بیٹی ام کلثوم نے1037،ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد خان کی بیٹی امان شہزاد نے 1017،ٹریفک کانسٹبل کی بیٹی سائرہ نے1010نمبرزحاصل کئے مجموعی طور پر پندرہ سے زائدٹریفک اہلکاروں کے بچوں نے ایک ہزار سے زائد نمبرز حاصل کئے۔
سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ،ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈکوارٹرزاور سی ٹی او نے پندرہ پندرہ ہزار روپے نقد انعام،تعریفی اسناد،پھول اور دیگر تحائف دیئے جبکہ والدین کو تعریفی اسناد دیں۔اس موقع پر سی سی پی ا و لاہور بی ا ے ناصر نے نمایاں کارکردگی پر والدین کومبارکباد اور بچوں کو شاباش دی۔