شاہ زین بگٹی کا این اے 259کارزلٹ جاری نہ کرنے پر احتجاج
سبی( آئی این پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259کے امیدوار نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ 48گھنٹے گزرنے کے باجود این اے 259کے نتائج میں تاخیر ی حربے سمجھ سے بالاتر ہیں، اکثریتی فیصلے کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کو رد کرکے شدید احتجاج اور دھرنا دیں گے۔ وہ سبی میں ڈی آر او آفس کے باہر دھرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باجودہ ڈیرہ بگٹی میں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے ۔ڈیرہ بگٹی میں ووٹ کا ٹرن آؤٹ دیگر علاقوں سے زیادہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں نوابزادہ گہرام بگٹی کو 25ہزار ووٹ ملے ہیں ۔اس لحاظ سے یہی 25ہزارو وٹ این اے کی سیٹ پر مجھے بھی ملے ہیں جبکہ اے این پی اور نیشنل پارٹی نے بھی ہماری حمایت کی اس کے ساتھ مری علاقوں سے بھی ہمیں بھرپور حمایت ملی ہے لیکن چوبیس گھنٹے گزرنے کے باجود رزلٹ میں تاخیری حربے کیوں اختیارکیے جارہے ہیں۔
شاہ زین بگٹی