مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان‘ بوریوالا‘ دوکوٹہ‘ محسن وال‘ میلسی‘ بہاولپور‘ کہروڑپکا (خصوصی رپورٹر‘ نمائندگان) مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے جبکہ دیگر حادثات میں دو خواتین سمیت 7افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 50 سالہ شخص کی لاش برآمد۔ اس حوالے سے ملتان(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
سے خصوصی رپورٹر کے مطابق کراچی سے جانیوالی تیز گام کی زد میں آکر نامعلوم خاتون موقع پرجاں بحق ہوگئی، یہ واقعہ دن11بجے کے قریب میاں چنوں اور کسووال کے درمیان پیش آیا جب ایک خاتون ریلوے لائن عبور کرتی ہوئی ٹرین کی زد میں آکر دو ٹکڑے ہوگئی، ٹرین پر تعینات عملے نے ضروری کارروائی کے بعد نعش پولیس کے حوالے کردی۔ اس موقع پر ٹرین20منٹ تک جائے حادثہ پر رکی رہی۔ بوریوالہ سیتحصیل رپورٹر کے مطابق تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار خانہ بدوش خاتون جاں بحق بس کی چھت اور رکشہ میں بیٹھے 9افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار بس جو کہ بورے والا سے وہاڑی کی طرف جا رہی تھی اور اس کی چھت کے اوپر مسافر بیٹھے ہوئے تھے چنوں موڑ کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ایک رکشہ جس میں خانہ بدوش سوار تھے سے ٹکرا گئی جس سے رکشہ میں سوار سونیا ناز جاں بحق ہو گئی رکشہ میں سوار اور بس کی چھت کے اوپر بیٹھے مسافر (1)رقعیہ بی بی( 2) ریاض احمد (3) منسب بی بی(4) محمد اقبال(5) محمد مجید(6) نبی بخش( 7) بلال احمد (8) وزیرا بی بی (9) محمد محسن اچانک بریک لگانے سے نیچے آ گرے اور زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹرکے مطابق ٹریفک حادثہ میں کار پر سوار2 میڈیکل کے طالبعلم جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق بورے والا کارہائشی عبدالرحمان جو کہ میڈیکل کا طالبعلم تھا اپنے ساتھی طالبعلم کے ہمراہ گزشتہ روز بورے والا سے براستہ لڈن کرم پور اپنی کار نمبری 170وی آر 13پر سوار ہو کر کرم پور میلسی کی طرف جا رہے تھے کہ راستہ میں تیز رفتاری کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جسسے کار میں سوار دونوں طالبعلم شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دوکوٹہ سے نا مہ نگار،نمائندہ پاکستان کے مطابق دوکوٹہ غریب ریڑھی بان مٹی کے تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ۔ تفصیل کے مطابق نہر گیارہ ایل کا رہائشی محمد اکبر ولد غلام دین جٹ بیل ریڑھی پر محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا وہ صبح سویرے قریبی بستی سے ریت کی ریڑھی بھرنے کیلئے گیا تو بھرائی کے دوران اچانک اوپر سے مٹی کا تودہ اس پر آن گرا جس کے نیچے دب کر وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اقبال نگر، 11والے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکررکشہ ڈرائیور جاں بحق ،تفصیل کے مطابق اقبال نگر کے قریب 11والے پھاٹک پر رکشہ ڈرائیور محمد رفیق ولد اللہ دتہ عمر 37سال ٹرین کی زد میں آکر جا ں بحق ہو گیا ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابقتھانہ میراں پورکے علاقے کوٹ مظفر میں واقع ریاض احمدکے آرے سے 50سالہ خراد کے کاریگر محفوظ احمدکی نعش ملی ہے مبینہ ذرائع کے مطابق ریاض نے رنگ رلیاں اور شراب کی محفل کا انعقاد کیا جس میں محفوظ احمد احمد اور میاں اعجازکومدعوکیا جو کہ ایک نامعلوم عورت کو دادعیش دے رہے تھے کہ ہمسایوں کو شک پڑگیا جن کے آنے پرآرامالک ریاض اور میاں اعجاز نامعلوم عورت کے ہمراہ بغیر کپڑوں کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ محفوظ احمدآرے کے نشیبی حصے میں چھپ گیا جوکہ صبح مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ موقع سے عورت کے کپڑے اور دیگر لوازمات برآمدہوئے اطلاع ملنے پر پہنچ گئی مگر بارباراطلاع دینے کے باوجود ہومی سائیڈانچار ج موقع پر نہ آئے اورنہ ہی موقع سے شواہد اکٹھے کئے ورثاء کے مطابق وہ دل کا مریض تھا جس کی موت ہارٹ اٹیک سے واقع ہوئی ہے اور قانونی کاروائی کروانے سے انکار کردیا مبینہ ذرائع کے مطابق پولیس نے مک مکا کرکے متوی کے دیگر دوساتھیوں اورنامعلوم عورت کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے معاملہ دباتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروائے بغیر نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔ بہاول پور سے بیورورپورٹ کے مطابق میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔بہاولپور کے چک 43 ڈی بی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر ی، ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر2 بچوں سمیت 3افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹرکے مطابق بلدیہ ملازم غلام مصطفی ٹریفک حا دثہ میں جاں بحق ،الیکشن ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ رکشہ الٹ گیا ،تین روز موت و حیات کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا نما ز جنا زہ کے بعد سپر د خاک،تفصیل کے مطا بق میو نسپل کمیٹی کہروڑ پکافا ئر بر یگیڈ ورکرغلام مصطفی گزشتہ دنوں الیکشن ڈیو ٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ مو ٹر سا ئیکل رکشہ الٹ گیا جس سے اس میں سوار مرد وخو تین شدید زخمی ہو گئے جبکہ غلام مصطفی کے سر پر شدید چو ٹیں آئیں اور وہ تین دن بہا ولپور وکٹوریہ ہسپتال میں مو ت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہا اور دم توڑ گیا اس کی نما ز جنا زہ جا معۃالقرآن میں پیر سید زوار حسین شا ہ بخا ری نے پڑھا ئی نما ز جنا زہ میں بلدیہ کے ملا زمین ،سیا سی وسما جی شخصیات ،معزین علا قہ ،صحا فیوں ،وکلا ء اوراہل علا قہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
حادثات