ہری پور؛ بارشوں سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہو گئی
ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بارشوں سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تربیلا ڈیم جھیل کا لیول 1531.90فٹ تک پہنچ گیا،تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 87ہزار 100کیوسک فٹ ریکارڈ کی گئی، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 2لاکھ 61ہزار 300کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں بجلی کے 17پیداواری یونٹ کام کررہے ہیں،تربیلا ڈیم سے 24گھنٹے کے دوران 4888میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ، تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار کا ہدف 4ہزار 888میگاواٹ حاصل کرلیاگیا۔