بہاولنگر میں دریا کا بند ٹوٹنے سے تباہی، سینکڑوں گھر پانی میں بہہ گئے

بہاولنگر میں دریا کا بند ٹوٹنے سے تباہی، سینکڑوں گھر پانی میں بہہ گئے
بہاولنگر میں دریا کا بند ٹوٹنے سے تباہی، سینکڑوں گھر پانی میں بہہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولنگر میں بستی نورے والا کے قریب دریا کا بند ٹوٹ گیا جس کے باعث پانی درجنوں بستیوں میں داخل ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے زمین کا کٹاؤ جاری ہے ، سڑکیں بہہ جانے سے علاقے کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوچکا ہے، سڑکیں تباہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو نقل مکانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

مقامی حکام کاکہنا ہے کہ سیلابی پانی کے باعث سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں جس سے جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ممکنہ طور پر سیلاب میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش بھی جاری ہے ۔