پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف پسنی میں بھی مقدمہ درج
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بھی پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق اعظم سواتی کیخلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ،پولیس کاکہناہے کہ ایف آئی آر میں عوام کو اکسانے اور اشتعال دلانے کی دفعات شامل ہیں۔