وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ثانیہ عاشق کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نشتر ٹاؤن لاہور کا دورہ
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نشتر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔ادارے میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباء کے ساتھ وقت گزارا۔ سماعت کی کمزوری، بصارت سے محروم اور آٹزم کے شکار بچوں سے ملاقات کی۔ذہنی طور پر معذور طلباء کے وارڈز کا بھی دورہ کیا۔
سپیشل بچوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سالگرہ منائی۔سپیشل بچوں میں گڈی بیگز تقسیم کیے۔ تمام طلباء کے لیے معیاری تعلیم اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ادارے میں پیش رفت کی رپورٹس، ادارے میں صفائی اور مجموعی سہولیات کا جائزہ لیا۔
یہ دورہ پنجاب حکومت کی جامع تعلیم اور اس کے تمام طلباء کی فلاح و بہبود کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔