ڈی پی ورلڈ کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ, مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کااظہار

ڈی پی ورلڈ کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ, مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ...
ڈی پی ورلڈ کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ, مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کااظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی پی ورلڈ کے وفد  نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا ، دورے کے دوران وفد نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کااظہار کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ڈی پی ورلڈ( DP World) کے اعلیٰ وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا،ڈی پی ورلڈ دوبئی کی ایک بڑی اور شہرہ آفاق فرم ہے ، یوجراج نرائن کی قیادت میں ڈی پی ورلڈ کے اعلیٰ حکام  نےپاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا ۔ ڈی پی ورلڈ نے کراچی پورٹ اور پیپری کے درمیان کوریڈور( Corridor) بنانے میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کیا۔ڈی پی ورلڈ نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کااظہار کیا  اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو دریافت کرنے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا 

ڈی پی ورلڈ نے پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر( Logistic Sector) میں مشترکہ منصوبوں کی تلاش اور سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔