پاکستان اور روس کے درمیان 10 ارب ڈالر گیس کا معاہدہ

پاکستان اور روس کے درمیان 10 ارب ڈالر گیس کا معاہدہ

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) پاک روس تعلقات میں بڑی پیش رفت، پاکستان اور روس نے 10 ارب ڈالر گیس کا معاہدہ کر لیا، مفاہمت کی یادداشت پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں دستخط کئے گئے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان روس سے 50 کروڑ سے 1 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ درآمد کریگا، اس سلسلے میں روس سمندر کے راستے گیس فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائے گا۔ذرائع کے مطابق پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ تین سے چار سال میں مکمل ہوگا۔ اس کے علاوہ ?روس بلٹ، اون اور آپریٹ اینڈ ٹرانسفر کی بنیاد پر منصوبہ مکمل کرے گا۔

گیس کا معاہدہ

مزید : صفحہ اول