راولپنڈی،اسلحہ ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی22ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی22ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے22 ملزما ن کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے3265گرام چرس،69لیٹر کھلی شراب،20بوتل شراب،05عدد پستول 30بور معہ10روند،01عدد پستول32بور معہ03روند، 01عدد چاقوبرآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے شجاع سے120گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے نیئر سے260گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے جان محمد سے1475گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے خلیل سے450گرام چرس، شکیل سے510گرام چرس، حبیب سے450گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے سرفراز سے05لیٹر کھلی شراب، شاہد سے04لیٹر کھلی شراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے رضوان سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے ساجد سے10لیٹر کھلی شراب، ہارون سے10لیٹر کھلی شراب، آفتاب سے10لیٹر کھلی شراب، خضر حیات سے15لیٹر کھلی شراب، سجاد سے20بوتل شراب، تھانہ روات پولیس نے جمیل سے05لیٹر کھلی شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے شرجیل سے01عدد چاقو، تھانہ پیرودھائی پولیس نے حسنین سے01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے فرحان سے 01عدد پستول30بور، تھانہ سول لائن پولیس نے فیضا ن سے01عدد پستول30بور ، تھانہ روات پولیس نے ابرار سے 01عدد پستول30بور ، مسعود سے01عددریوالور32بور معہ03روند، تھانہ کلرسیداں پولیس نے کامران سے01عدد پستول30بور معہ03روندبرآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

Ba