ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ اضافے کا مطالبہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی چیمبر اور ٹیکس بارز نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کے اضافے کا مطالبہ کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کے معاملے پر صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور صدر کراچی چیمبر نے ردعمل دیا ہے۔
صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن انور کاشف ممتاز نے کہا کہ ایف بی آر سسٹم گوشوارے جمع کرانے والوں کو پریشان کررہا ہے، پورے ملک سے سسٹم خرابی کی شکایات آرہی ہیں۔
صدر کراچی چیمبر افتخار شیخ نے کہا کہ ایف بی آر اپنا سسٹم ٹھیک کرے تاکہ آسانی سے گوشوارے جمع کراسکیں۔
افتخار شیخ اور انور کاشف ممتاز نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 1 ماہ کا اضافہ کیا جائے۔