جیپ کھائی میں جا گری ، میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ، 6افراد زخمی

جیپ کھائی میں جا گری ، میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ، 6افراد زخمی
 جیپ کھائی میں جا گری ، میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ، 6افراد زخمی

  

نیلم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چہلیانہ کے گاﺅں جبڑی میں جیپ کھائی میں گرنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہو گئے ۔

ابتک نیو ز کے مطابق آزاد کشمیر کے گاﺅں میں جیپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، حادثے میں میاں بیوی اور چار ماہ کا بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6افراد زخمی ہیں جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں تاہم زخمیوں کو جھمبر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

روز نامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے 9افرا د جیپ میں جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی تاہم حادثے کے بعد لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے ۔

مزید : نیلم