وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں زلزلے کے ...
وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی، خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ ،دیر ، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر ،کوہستان ،سوات اور شمالی وزیرستان میں  بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پنجاب میں لاہور ،ملتان ،گوجرانوالہ،اور سرگودھا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاترسے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 215کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔