9 مئی واقعات، خیبرپختونخوا حکومت نے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے حوالے سے دوبارہ پشاور ہائیکورٹ کو خط نہ لکھنے اورخود انکوائری کمیشن قائم کرنے کافیصلہ کرلیا۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ شاہ فیصل اتمان خیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کو دوبارہ ہائیکورٹ کو خط لکھنے کا مشورہ دیا تھا، صوبائی حکومت کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کے لئے ججز مانگے تھے، ہائیکورٹ نےخط بھیجنے کےطریقہ کار پر اعتراض لگا کر واپس کردیا۔ آفتاب عالم نے کہا کہ حکومت انکوائری ججز سے کرانے کے پابند نہیں، عدلیہ انکوئری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے، انکوئری ایکٹ میں سول جج کے اختیارات حاصل ہیں، ججز سے اس لئے انکوائری کروانا چاہتے تھے کیونکہ عدلیہ پر اعتماد زیادہ ہے۔