نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا کم از کم گیس بل 1646روپے مقرر
لاہور (آن لائن) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے نیا ٹیرف نافذالعمل کر دیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے کم سے کم گیس بل 1646 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے اعشاریہ چار ایچ ایم کیوب گیس استعمال کرنیوالوں کا بل 2285 روپے ہو گیا ہے، اعشاریہ چھ ایچ ایم کیوب کا بل 2997 جبکہ اعشاریہ آٹھ کا بل 4410 روپے تک ہو گیا ہے،اعشاریہ نو ایچ ایم کیوب کا بل 4934 جبکہ ایک اعشاریہ صفر ایچ ایم کیوب کا بل 5457 ہو گیا،ایک اعشاریہ پنچ ایچ ایم کیوب کا بل 9499 جبکہ دو ایچ ایم کیوب کا بل 15496 روپے مقرر ہو گیا،دو اعشاریہ پانچ ایچ ایم کیوب کا بل 25233 جبکہ تین ایچ ایم کیوب کا بل 32144 روپے مقرر کیا گیا ہے، تین اعشاریہ پانچ کا بل 51800 جبکہ چار ایچ ایم کیوب کا بل 59878 روپے مقرر ہو گیا۔چار ایچ ایم کیوب سے زیادہ کا بل 72946 روپے مقرر کر دیا گیا،پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 687 سے لیکر 1713 روپے بل مقرر کیا گیا،پروٹیکٹڈ صارفین کو مسلسل چار ماہ تک اعشاریہ نو ہیکٹا میٹر کیوب تک گیس استعمال کرنا ہو گی،ایک ماہ بھی زیادہ گیس استعمال کرنیوالے پروٹیکٹڈ کیٹیگری کو ختم کر دیا جائیگا۔
گیس بل