بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کر ڈالی

بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کر ...
بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کر ڈالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کر ڈالی۔نجی ٹی وی چینل" 24نیوز "کے مطابق  متاثرہ لڑکی طارق کالونی کی رہائشی ہے۔ اسے نصیر نامی ملزم نے پولیس سٹیشن بلایا تاکہ اسے بطور لیڈی کانسٹیبل بھرتی کروا سکے۔
لڑکی پولیس سٹیشن گئی تو ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ لڑکی کو لے کر ایک نامعلوم جگہ پر لے گیا اور اسے  زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اس دوران ملزم کا ساتھی اس کی ویڈیو اور تصاویر بناتا رہا۔ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دے گا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر ملزمان اسے ستلج پارک کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ لڑکی نے ہمت کا مظاہرہ کیا اوراپنے ساتھ ہونے والے اس غیرانسانی سلوک پر خاموشی توڑ دی۔ ڈی پی او نصیب اللہ خان کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔