ضلع کونسل کے اجلاس کی جھلکیاں
( محمد سعید مکول سے )
* ضلع کونسل ملتان کا اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا تلاوت کی سعادت قاری وزیر نے حاصل کی ۔(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
* نعت رسول مقبول ؐمحمد اسد نے پیش کی ۔
* اجلاس کی صدارت سینئر وائس چیئرمین سید واجد علی شاہ نے کی ۔
* اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری نے شرکت نہ کی ۔
* اجلاس کا وقت دن 11بجے مقرر تھا مگر اجلاس 35منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔
* اجلاس میں مرد و خواتین ممبران کی گزشتہ اجلاسوں کے مقابلے میں کم تعداد نے شرکت کی ۔
* اجلاس میں ممبر عبدالمجید ماجد کے بار بار گفتگو کرنے پر دیگر ممبران نے احتجاج کیا جس پر کنونیئر نے انھیں بلا اجازت بولنے سے منع کردیا۔
* دوران اجلاس مائیک نہ ملنے پر ممبراے ڈی کھیڑا اور میاں ساجد بودلہ میں ٹھن گئی اور دونوں پہلے مائیک ملنے پر باضد رہے تاہم ایوان میں موجود دیگر ممبران نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔
* یونین کونسل گارڈن ٹاؤن کے چیئرمین کامران سن نے بغیر نوٹس ایجنڈا میں آئیٹم شامل کرنے پر احتجاج کیا اور احتجاجاًایجنڈے کی کاپی پھاڑ کر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
* اجلاس میں ضلع کونسل ممبران نے ضلع کونسل کے چیف آفیسر سمیت دیگر افسران کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر مسلسل تنقید کرتے رہے ۔
* حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت ایوان میں شرکاء کی خاطر تواضع چائے بسکٹ سے کی گئی ۔
* ایوان میں بیشتر ممبران نے اپنی تقریر سرائیکی زبان میں کی ۔
* ایجینڈا منظور نہ ہونے پر اجلاس کے ایجنڈے میں شامل اہم قراردادیں منظو نہ ہوسکیں۔
اجلاس جھلکیاں