کوٹ ادو میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ‘ 20 کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار

کوٹ ادو میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ‘ 20 کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ‘شاہ جمال(تحصیل رپورٹر‘نمائندہ پاکستان)محکمہ انٹی کرپشن مظفرگڑھ کے پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب لاہورسید جعفر حسین ،ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان آغا علی عباس کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن مظفرگڑھ سید خالد محمود شاہ کی سربراہی میں اسٹنٹ کمشنر کوٹ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ادو جام آفتاب احمد کے ساتھ ملکر سرکاری اراضی برقبہ 1474 کنال واقع موضع پتی سلطان کھر تحصیل کوٹ ادو کو ناجائز قابضین سے واگزار کروایا۔ رقبہ کی مالیت 20کروڑ روپے سے زائد ہے۔مزید آئندہ بھی سرکاری رقبہ ناجائز طور پر قابضین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔