پروڈکشن آرڈرز جاری کرنا سپیکر کا استحقاق ہے، شفقت محمود
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلے بھی پروڈکشن آرڈرز جاری کئے گئے مگر کیا فائدہ ہوا؟ یہ اسمبلی میں آکر صرف شور شرابہ کرتے ہیں،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر شفقت محمود نے گیند سپیکر قومی اسمبلی کے کورٹ میں ڈال دی ہے اور کہا ہے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنا سپیکرکا استحقاق ہے، وہ چاہیں تو پروڈکشن آرڈرز جاری کر سکتے ہیں،پہلے بھی پروڈکشن آرڈرز جاری کئے، مگر کیا فائدہ ہوا؟ یہ اسمبلی میں آ کر صرف شور شرابہ کرتے ہیں، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔
شفقت محمود