یو سی 21کے آزاد کونسلر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شامل

یو سی 21کے آزاد کونسلر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) یونین کونسل 21لاہور سے آزاد کونسلر بلال اکبر بیگ ان کے بھائی زبیر اکبر ایڈووکیٹ ،انکے ساتھی فیصل مدنی نے مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ہم مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے نئے شامل ہونے والے ہمارے ساتھی ہیں اور انہیں پارٹی میں اہم مقام دیا جائے گا۔