اسرائیل مخالفت ، ملائیشیا سے ورلڈ پیرا سوئمنگ چمپئن شپ کی میزبانی چھن گئی

اسرائیل مخالفت ، ملائیشیا سے ورلڈ پیرا سوئمنگ چمپئن شپ کی میزبانی چھن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(این این آئی)اسرائیلی ایتھلیٹس کو شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرنے والے ملائیشیا سے 2019 ورلڈ پیرا سوئمنگ چمپئن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔اس کا اعلان گزشتہ روز انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی ( آئی پی سی ) نے کیا۔ ملائیشیا کی وزارت داخلہ ایونٹ میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کو ممکن بنانے سے متعلق ورلڈ باڈی کو ضروری گارنٹیز دینے میں ناکام رہی تھی، جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا اسرائیل کے ہاتھ نہتے و بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں کسی بھی اسرائیلی کھلاڑی کو ملائیشیا میں ورلڈ پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں آنے کی اجازت نہیں دینگے ، آئی پی سی ایونٹ کے نئے میزبان کا چناؤ کرے گا، ایونٹ کوچینگ میں 29 جولائی سے 4 اگست تک شیڈول تھی۔
ملائیشیا میزبانی

مزید :

صفحہ اول -