چینی کمپنیوں پر پابندیوں کیلئے اتحادی ممالک ساتھ دیں، ٹرمپ انتظامیہ
واشنگٹن(اظہر زمان بیورو چیف) ٹرمپ انتظامیہ چین کی حکومتی قوت پر دباؤ ڈالنے کیلئے اپنے اتحادی ممالک پر زور دے رہی ہے وہ چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی بڑی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے میں اسکا ساتھ دیں، ان کمپنیوں میں چین کی ٹیکنالوجی کی نامور کمپنی ہوا وے (HUAWEI)بھی شامل ہے نیو یارک ٹائمز نے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں وائٹ ہاؤس میں نیشنل کاؤنٹرانٹیلی جنس ا ینڈ سکیورٹی سنٹر کے ڈائریکٹر ایوا نینا کا انٹرویو بھی شامل ہے انہوں نے انٹرویو میں بتایا ہمیں یہ بات ذہین میں رکھنی چاہئے چین میں ان کمپنیو ں کا حکومت سے ویسا تعلق نہیں ہے جیسا مغرب میں ہوتا ہے چین کے 2017ء میں منظور کردہ نیشنل انٹیلی جنس قانون کے تحت تمام کمپنیاں پابند ہیں کہ وہ جن ممالک میں کام کریں ان کی انٹیلی جنس حاصل کرتا بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ صدر ٹرمپ نے چین کیساتھ محصولات اور تجارت کی جوجنگ شروع کررکھی ہے اس کے مقاصد کے بارے میں اکثر ممالک سوال کرتے ہیں ،وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن اس سلسلے میں بتاتے ہیں اس کا مقصد اقتصادی کیساتھ ساتھ سکیورٹی کے پہلو پر بھی مرکوز ہے اور ان دونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے، مسٹر بولٹن نے واشنگٹن ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا صدر ٹرمپ اس اقتصادی مسئلے پر قابو پانے کو بہت اہمیت د یتے ہیں جن کا مقصد صرف اقتصادی توازن برقرار رکھنا نہیں بلکہ چین پر دباؤ ڈالنا بھی ہے کہ وہ ان اصولوں کی پابندی کرے جن کی دیگر مما لک پابندی کرتے ہیں اس کے علاوہ اس کا ایک اور مقصد مستقبل میں سیاسی وفوجی طاقت کے عدم توازن کو بھی ختم کرنا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ