ملک کے غیور عوام نے انتخابات کے ذریعہ جعلی مینڈیٹ حاصل کرنیوالے حکمرانوں کو تسلیم نہیں کیا : مولانا فضل الرحمان

ملک کے غیور عوام نے انتخابات کے ذریعہ جعلی مینڈیٹ حاصل کرنیوالے حکمرانوں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ اب ملین مارچ کا راستہ رکنے والانہیں ۔ اب یہ ملین مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھے گااورجعلی حکمرانوں کا دھڑن تختہ کیاجائے گا۔ قوم نے الیکشن کے ذریعے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے حکمرانوں کوتسلیم نہیں کیا۔پاکستان کے قادیانی اوریہودی نوازجعلی عمرانی حکومت اسرائیل کوتسلیم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملین مارچ کے موقع پرایک بڑے جلسہ عام سے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے سربراہ انس نورانی ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اورشیخ الحدیث حضرت مولاناعبداللہ درخواستی کے فرزند حضرت مولانافضل الرحمان درخواستی سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا۔ جلسہ میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااکرم خان درانی ،جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانالطف الرحمان ، مولاناعبیدالرحمان ، مولاناعطاء الرحمان ، احمد خان کامرانی ، سردارامتیازبلوچ ، عبدالرشید دھپ سمیت دیگرقائدین موجودتھے۔ملین مارچ کے راستے کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجودرہی اورمختلف راستوں کوسیل کیاگیاتھا۔ جے یوآئی کے سالاربھی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے ۔ ڈی پی او ڈیرہ ظہوربابرآفریدی اوراے ایس پی سٹی ناصرمحمودمختلف راستوں پرخودسیکورٹی انتظامات کاملین مارچ کے دوران جائزہ لیتے رہے ۔مولانافضل الرحمان نے موجودہ حکومت نا مو س رسا لتؐ قا نو ن کو غیر مو ثر بنا نے اور اسلا می قوا نین میں تبدیلی کیلئے کو ششیں شروع کئے ہو ئے ہے ان کو ان مذموم مقاصد میں کا میا ب ہو نے نہیں دیا جا ئیگا ان یہو دیو ں اور قا دیا نی ایجنٹو ں کا حشر افغا نستا ن میں امریکی فو جیو ں جیسا ہوگا نا مو س رسا لت کی طر ف بڑھنے والے ہاتھ اور زبا ن کاٹ دینگے انہوں نے کہا کہ سکھو ں کوکو ریڈور فرا ہم کر دیا گیا ہے لیکن مقبو ضہ اور آزاد کشمیر کے کشمیر یو ں کو ملا نے کیلئے کسی کوریڈور کی بات نہیں کی جا رہی ہے۔ بھا رت کو موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ بلو چستا ن کے بلو چو ں کے ساتھ خود را بطہ کر ے جیسے ہم سکھوں کے ساتھ کر رہے ہیں اور قبا ئلیو ں کو افغا نستا ن میں رسا ئی دی جا رہی ہے دھا ند لی کے پیداوار حکمرانوں نے پاکستان کے مستقبل کو دا ؤ پر لگا دیا ہے اور اسرائیل کے طیا ر ے کو بھی پاکستان آنے کی اجا زت خفیہ طریقے سے دی گئی انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرا نوں نے بھیک مانگ مانگ کر پاکستا ن کی خودار ی کو ختم کر دیا ہے ایک کروڑ نوکر یا ں دینے والوں نے ایک کروڑ افراد کو نکا ل دیا 50 لاکھ گھر کا اعلا ن کر نے والے عمر ان خان نے تجاوزات کے نام پر 50 لاکھ گھر گرا کر لو گو ں کو بے روزگار اور بے گھر کر دیا انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرا ن جب آ ئے تو ڈالر 106 روپے کا تھا اب 140 روپے کا ہو گیا ہے ۔