پیپلزپارٹی اٹھارویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دے گی، لانگ مارچ کرنا پڑا تو کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم وفاق کو اپنے ہسپتال چھیننے نہیں دیں گے ، اٹھارویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دونگا لانگ مارچ کرنا پڑا تو کرونگا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اورسندھ حکومت اپناکام کررہی ہیں،سندھ حکومت کام میں سب سے آگے ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان گمبٹ جیسامیڈیکل انسٹیٹیوٹ کے پی میں نہیں بناسکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب یہ ادارے وفاق کے تحت تھے توچندے پرچلتے تھے،این آئی سی وی ڈی جب وفاق کے پاس تھاتویہاں علاج بہت مہنگاتھا،انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم پرآنچ نہیں آنے دوں گا،ہم وفاق کواپنے ہسپتال چھیننے نہیں دیں گے۔
چیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کچھ قوتیں 18 ویں ترمیم ختم کرناچاہتی ہیں،سیاسی جدوجہداورلانگ مارچ کیلئے تیارہوں، ہمارے صوبے اورملک کوبہت سی مشکلات کاسامنا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ منی بجٹ میں عام آدمی کیلئے کوئی ریلیف نہیں تھا،عمران خان نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے۔