مریم اورنگزیب کاحنیف عباسی کی طبیعت کی ناسازی پر اظہار تشویش

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنما حنیف عباسی کی طبیعت کی ناسازی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ حنیف عباسی نے راولپنڈی کی تعمیر و ترقی، عوام کو سفر، تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے قومی جذبے اور خلوص سے دن رات کام کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کی سیاسی زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے ،راولپنڈی کے عوام ان کی خدمات کو آج بھی سراہتے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ حنیف عباسی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں،انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب حنیف عباسی سرخرو ہوکر ایک بار پھر عوام میں ہوں گے۔