کوہاٹ: پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران 2 ہزار سے زائد موبائل چوری
کوہاٹ (ویب ڈیسک) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے ٹاؤن اور جنگل پولیس سٹیشن نے 17 مئی کو سپورٹس کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کےدوران شرکا کی لاکھوں مالیت کی نقدی ، گاڑیوں، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے چوروں کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد نے پولیس سٹیشنز میں چوری کی شکایات درج کروائیں۔ڈان کو حاصل ہونے والے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران 2 ہزار 700 موبائل فونز، 125 موٹر سائیکلیں، 35 اے ٹی ایم کارڈز ، 2 پِک اَپ وینز، ایک کار اور 100 شناختی کارڈز چوری ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔