جماعت اسلامی سب پر بازی لے گئی، کورونا کی وجہ سے کتنے دن کیلئے سرگرمیاں معطل کردیں؟ سیاسی جماعتوں کیلئے مثال بن گئی
دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی نے کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں دو ہفتوں کے لیے ہرقسم کی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے دو ہفتے کےلیے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان سربراہ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اتوار کودیر میں ہونے والے جلسے میں کیا۔
سربراہ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں جماعت اسلامی پنجاب میں جلسہ کرے گی۔ تحریک کا دوبارہ آغاز گوجرانوالہ سے ہو گا۔
خیال رہے کہ ملک اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدید لپیٹ میں ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2829کیسز سامنے آئے ہیں اور 43لوگ جان کی بازی ہار گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے 7985اموات ہوچکی جبکہ 2186افراد کی حالت تشویشناک ہے۔