پنجاب حکومت کی رحیم یار خان، چنیوٹ، لیہ اور بہاولنگر بار ایسوسی ایشنز کیلیے 2 کروڑ روپے کی گرانٹس 

 پنجاب حکومت کی رحیم یار خان، چنیوٹ، لیہ اور بہاولنگر بار ایسوسی ایشنز کیلیے ...
 پنجاب حکومت کی رحیم یار خان، چنیوٹ، لیہ اور بہاولنگر بار ایسوسی ایشنز کیلیے 2 کروڑ روپے کی گرانٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب حکومت مرحلہ وار وکلاء کے مسائل حل کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر رحیم یار خان، چنیوٹ، لیہ، اور بہاولنگر بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ اور پارلیمانی سیکرٹری قانون خالد رانجھا سے ملاقات کے لیے  لاہور آئے۔

ملاقات میں بار ایسوسی ایشنز کے صدور زاہد بنگش ایڈووکیٹ (رحیم یار خان)، شیخ مہتاب ایڈووکیٹ (لیہ)، ملک فضل حیسن ایڈووکیٹ (چنیوٹ) اور مرزا اعظم (بہاولنگر) شامل تھے۔ جنرل سیکرٹریز بار اور سیکرٹری قانون پنجاب بلال احمد لودھی بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔ اس دوران پنجاب حکومت نے مختلف بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹس فراہم کیں۔ بارز میں مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ بہاولنگر بار کو 50 لاکھ، چنیوٹ بار کو 50 لاکھ، لیہ بار کو 50 لاکھ اور رحیم یار خان بار کو بھی 50 لاکھ روپے کی گرانٹس دی گئیں۔

یہ گرانٹس ای لائبریری، کنٹین، بار رومز کی تزئین و آرائش، سولر پینلز، کتب کی خریداری، بجلی اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ملاقات میں وکلاء کے لیے کئی اہم مسائل پر بات چیت کی گئی، جن میں فی میل بار اور چیمبر کی تعمیر، پارکنگ کی سہولیات، نوجوان وکلاء کے لیے خصوصی پروگرام، ای لائبریری، قانونی کتب کی فراہمی، وکلاء چیمبرز، جیل کا قیام، وکلاء کا علاج معالجہ، وکلاء کالونی، واش رومز کی کمی، وکلا ءفنڈز، اور بار رومز کی تزئین و آرائش شامل تھے۔

صدور اور جنرل سیکرٹریز نے حکومت کے فوری اقدامات کی تعریف کی۔چنیوٹ بار کے صدر نے فیصل آباد چنیوٹ روڈ کی تعمیر کو قابل تحسین قرار دیا، جبکہ لیہ بار کے صدر نے وکلاء کے مسائل کے حل کو ہوا کی ایک ٹھنڈی ہوا جیسا بتایا۔ بہاولنگر بار کے صدر نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا۔