سٹاک ایکسچینج :ہنڈرڈ انڈیکس 138 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 488 پوائنٹس پر بند
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
ہنڈرڈانڈیکس 138 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 488 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،214کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 179 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 67 کروڑ 82 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 85 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78ہزار914 جبکہ کم ترین سطح 78ہزار439 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔