لوٹ مار کےساتھ خواتین سے زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں پار
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سرار راہ روک کر فیملیز کو لوٹنے اورگن پوائنٹ پر خواتین سے زیادتی کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلےمیں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم عمر فاروق نے 16 جولائی کی رات مین جی ٹی روڈ پر تین وارداتیں کیں اور تینوں میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔کامونکی ٹول پلازہ کے قریب زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ لڑکی کے گھر والوں نے دوران واردات ریپ سے متعلق مقدمہ درج کروایا، باقی دو فیملیز نے زیادتی کے واقعے کو چھپا لیا تھا۔
ہلاک ملزم کے دوسرے بھائی کو گزشتہ روز ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جس نے دوران تفتیش 16 جولائی کی رات پیش آنے والے تینوں واقعات سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے جرم کا اعتراف کر لیا۔