سکیورٹی فورسز کا میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،6دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 2جوان شہید

سکیورٹی فورسز کا میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،6دہشتگرد ہلاک، میجر ...
سکیورٹی فورسز کا میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،6دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 2جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6دہشتگرد ہلاک  ہو گئے، کارروائی میں میجر سمیت 2جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 29اور30جنوری شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیاگیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 6خوارج ہلاک کردیئے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی اور خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جار ی ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔