میر علی میں جام شہادت نوش کرنیوالے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں ۔
میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی ،انکا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ۔میجر حمزہ اسرار شہید نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔انکی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔میجر حمزہ اسرار شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔
دوسرے شہید 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہیدضلع نصیر آباد کے رہائشی ہیں،سپاہی محمد نعیم شہید نے6 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کادفاع کیا۔انہو نے سوگواران میں والدین چھوڑے۔