سمارٹ فونز کے وہ ماڈلز جو جلد بیکار ہونے والے ہیں
لاہور (ویب ڈیسک) مشہور چینی کمپنی شاﺅ می (Xiaomi) نے اپنے بہت سے پرانے فونز بشمول کچھ بڑے سیلرز کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی فراہمی روک دی ہے۔
نجی ٹی وی" آج نیوز" کے مطابق کمپنی نے شاؤ می کے سمارٹ فونز کی اینڈ آف لائف (EOL) کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کن ڈیوائسز کو سافٹ وئیر سپورٹ نہیں ملے گی۔شاؤ می موبائل فون نے اپنے جن ماڈلز کو سپورٹ فرام کرنی بند کردیں وہ درج ذیل ہیں۔
Xiaomi Mi 10s
Xiaomi Mi 10 Pro
Xiaomi Mi 10
Xiaomi Mi 10 Ultra
Xiaomi Mi 10 Ultra
شاؤ می سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کو بگس (Bugs) ٹھیک کرنے یا ممکنہ حفاظتی خامیوں سے بچانے کے لیے اپ ڈیٹس نہیں ملیں گی۔
اگر آپ کے پاس شاؤ کا پرانا فون ہے تو آپ اب بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں، لیکن ممکن ہے کہ یہ اتنا محفوظ نہ ہو کیونکہ اسے تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹس نہیں ملیں گے۔ اس کے لیے آپ کو نیا سمارٹ فون خریدنا ہوگا۔
دوسری جانب Redmi کی انتہائی مقبول نوٹ سیریز کے ان مذکورہ فونز کو اب کوئی سافٹ ویئر کی سپورٹ حاصل نہیں ہوگی۔ سمارٹ فونز درج ذیل ہیں۔
Redmi Note 10 Pro
Redmi Note 10
Redmi Note 10 5G
Redmi Note 10T
Redmi Note 8 (2021)