سری نگر جھڑپ کے دوران 2بھار تی فو جیوں سمیت 4ہلاک
سری نگر(ثناءنیوز) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین سے جھڑپ کے دوران 2 بھارتی فوجیوں سمیت4 افراد مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 مجاہد بھی شہید ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے جنوب میں 340 کلومیٹر دور پاکستانی سرحد کے قریب دیال چک کے مقام پر بھارتی فوج کی وردیوں میں ملبوس 3 مجاہدین نے ایک ٹیکسی کو چھین کر ڈرائیور، مسافر اور فوجی کو ہلاک کردیا۔ اس کے بعد مجاہدین ٹیکسی کو بھارتی فوجی آرٹلری یونٹ کے قریب چھوڑ کر قابض اہلکاروں کی طرف بڑھے جہاں پر ان کی بھارتی فوج سے جھڑپ شروع ہوگئی جو3 گھنٹے جاری رہی جس میں تینوں مجاہدین شہید ہوگئے۔جھڑپ میں ایک قابض فوجی بھی مارا گیا۔ آئی جی پولیس راجیش کمار نے کہا کہ تینوں مجاہدین کی لاشیں برآمد کرلی گئیں، مجاہدین کے بارے میں پتا نہیں چلا کہ ان کا تعلق کس گروپ سے ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ دریں اثنا قابض پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں شبیر احمد شاہ اورمحمد یاسین عطائی کو درجنوں کارکنوں کے ہمراہ پکھر پورہ جا تے ہو ئے گر فتارکر لیا جبکہ حریت رہنما نعیم احمد خان کو گھر میں اورمحمد یوسف نقاش کو صفا کدل پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا گیا۔ تر جمان نے پولیس کی اس کارروائی کی شدیدمذمت کی ہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں جمعیت اہلحدیث نے آزادی پسند رہنما¶ں اور جماعتوں کی طرف سے نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔