شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی سفارش

شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ...
شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی سفارش
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے سلامتی کونسل سے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے گزشتہ روز شمالی کوریا کے خلاف ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی جس میں شمالی کوریا میں سنگین انسانی خلاف ورزیوں کی مذمت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق قرارداد کے حق میں 30 اور مخالفت میں 6 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 11 اراکین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ کونسل نے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات کرنے والے کمیشن کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی بھی منظوری دی۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے ہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔