ایف بی آر کاسمگل شدہ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

ایف بی آر کاسمگل شدہ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن
ایف بی آر کاسمگل شدہ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نےسمگل شدہ نان ڈیوٹی پیڈسگریٹس کےخلاف کریک ڈاؤن کیاہےاور 180کارٹنز میں موجود مختلف برانڈز کے56لاکھ 70ہزارروپے مالیت کے 18لاکھ سگریٹس  تحویل میں لے لئے ہیں ،سمگلنگ کے ذریعے 37لاکھ 93ہزار آٹھ سو روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکسز چوری کی جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک،ایف بی آر نے ملک بھر میں غیر قانونی سمگل شدہ اور نان ڈیو ٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں،اس سلسلے میں ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک، راولپنڈی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے  180کارٹنز میں موجود مختلف برانڈز کے56لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے 18لاکھ سگریٹس  تحویل میں لے لئے ۔ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم  کے ویثرن  اور  چئیرمین ایف بی آر کی خصوصی ہدایات کے مطابق سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیمیں پورے پاکستان میں متحرک اور  اپنے ریجنل کو آرڈی نیٹرز اور سینٹرل کوآرڈی نیٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اسلام آبادکی نگرانی میں موثر طریقے سے سر گرم ہیں۔