عدم اعتماد؟

عدم اعتماد؟
عدم اعتماد؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تحریک عدم اعتماد کے موضو ع پر بہت کچھ کہا اور لکھا جا رہا ہے، جانے یہ سلسلہ مزید کتنی مدت تک جاری وساری رہے گا اس کا پس منظر تجسس سے بھرا پڑا ہے،اور پس منظر میں بہت زیادہ ڈرامائی عنصر موجود!  لیکن فی الوقت مجھے کچھ اور کہنا ہے جو روائتاً نہیں کہا جاتا اور اس رویے کا آئندہ بھی کئی برس تک گمان، بلکہ ایقان  موجود ہے! داخلی سطح پر ”کپتان“ نے ملک وقوم کو کیا دیا اور دے بھی کیا سکتا تھا؟قائداعظم کی رحلت کے بعد ایک انتہائی مختصر مدت کے علاوہ بلی چوہے کا کھیل چلا آتا ہے خان آیا یا گیا عملاً ایک ہی بات ہے اس نظام میں اب تک عوام کی قسمت بدلی نہ کبھی بدلے گی تبدیلی کا خواب پہلے پہل ذوالفقار علی بھٹو شہید نے دیکھا تھا،اور یہ اب بیانیہ وزیراعظم عمران خان لے کر چلے ہیں جب تک یہ استحصالی ماحول باقی ہے کوئی کچھ کرنا بھی چاہئے  تو نہیں کرسکتا  یہ ایک علیحد ہ سوال ہے،کوئی کچھ کرنا بھی چاہتا ہے کہ نہیں؟فرض کیجئے کہ عمران خان منظر سے غائب ہیں تو کیا شناسا اور آزمودہ چہرے بدنصیب پاکستانیوں کو کچھ دے پائیں گے؟کوئی کسی کو نہیں دیتادینے کے لئے منشور،شعور،ایثار،جذبہ حب الوطنی،خداخوفی،احساس،جواب دہی،قوم پرستی،عزم اور اہلیت درکار ہے،یہاں تو کسی کے پاس کوئی نظریہ امنگ، ذوق عمل اور بلند فکری نہیں پائی جاتی ایک سے بڑھ کر ایک کردار!بس سب اقتدار کی راہداریوں میں آنا چاہتے ہیں، آئے ہیں آئیں گے اور پھر ہر قیمت پر نہ جانے کی قسم! ہم کاغذی ناؤ میں سوار ہیں اور خود گونگے، بہرے،اندھے!  ہر طرف فریب،جھوٹ کا بازار اور ضمیرفروشی کی منڈی لگی ہوئی ہے،اس کا روبا ر میں ہر شئے خریدی اور بیچی جارہی ہے کس نے کیا نہیں خریدا  اور کس نے کیا نہیں بیچا؟مفروضہ اسلام،اسلام آباد، مقدس گائے،سیاست دان،نوکر شاہی،تاجر،زمین دار زندہ باد کس کے حق میں لکھوں کیا لکھوں اور کیوں؟یہاں اچھائی نہیں برائی کا مقابلہ ہے اور خوب ہے سنتے رہو دیکھتے جاؤ،مفاد پرست ٹولہ اور عوام بھی زندہ باد، مہنگائی، قانون کی علمداری،جمہوریت کی بحالی عوام دوستی،بھوکے ننگوں کی ہمدردی اور وطن دوستی زندہ باد۔بابا تحدیث نعمت کا اظہار کرو!اپنے ان مخلص نیتاؤں کی دل وجان سے قدر کیجئے چہروں کا بدلتے رہنا اور حکمرانوں کا آنا جانا ہی ہمارے بہترین مفاد میں ٹھہرا وقفہ وقفہ سے لاؤ اور لے جاؤ زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاؤ،پلاؤ اڑاؤ، لاٹھیاں برساؤ، گولیاں کھاؤ اور چپ چاپ سو جاؤ!اکبر آلہ آباد ی نے کہا تھا…… لیڈر کو غم بہت ہے،مگر آرام کے ساتھ ……

مزید :

رائے -کالم -