ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھارت سے باہر بنگلہ دیش منتقل کرنے کی خبروں پر بھارت کا رد عمل بھی آ گیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ میں پاکستا ن کے میچز بھارت کے باہر کروانے سے انکار کر دیاہے ۔
بھارتی میڈیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے کہا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بنگلہ دیش میں کروانے کی خبریں آئیں تھیں، پاکستان کے میچز بنگلہ دیش میں کروانے کی تجویز مضحکہ خیز ہے ، پاکستا ن سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچا تو ورلڈ کپ کے وینیو ز کبھی نہیں ہوں گے ۔
ورلڈکپ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں واضح طور پر یہ کہہ دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ان کیلئے ایشیا کپ میں ٹیم پاکستان بھیجنا ممکن نہیں جس کے بعد پی سی بی نے بھی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے منع کردیا۔