بھکر سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے امیر محمد خان منظر عام پر آگئے، اہم اعلان کردیا
بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھکر سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے امیر محمد خان منظر عام پر آگئے اور ویڈیو بیان جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق پی ٹی آئی ایم پی اے امیر محمد خان 9مئی کے مقدمے میں اشتہاری تھے ،سابق پی ٹی آئی ایم اے امیرمحمد خان کی 9مئی کے معاملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ویڈیو بیان میں امیر محمد خان نے کہاکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے،تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، پاک فوج سے عقیدت ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔